کراچی(آئی این پی ) پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ۔پاک چین تجارت، ڈیجیٹل معیشت، صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹربنانے کا اعلان کر دیا گیا، سی پیک کامیابی کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چین کا 52 رکنی اعلی سطحی کاروباری وفدپہنچنا شروع ہو گیا ۔پاک چائنا بزنس کانسل کے مطابق ہائی پروفائل چینی وفد کا دورہ آج 8 سے 14 مئی تک جاری رہے گا، چین کا اعلی سطحی بزنس وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدے کرے گا جبکہ چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی سیکٹرز کے اہم معاہدے کریگا علاوہ ازیں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی پروگرام کے ذریعے وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل، بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے کرے گا۔پاک چائنا بزنس کانسل نے بتیا کہ اعلی سطحی چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل،صنعتی آلات کے اہم معاہدے بھی ہوں گے، چینی وفد سے فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہوراور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ چینی وفدسیاہم ملاقات میں جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔ڈیجیٹل ایکو سسٹم ایس ای کے مطابق چینی وفد آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی کے تحت سرمایہ کاری کیلئے فنڈنگ کرے گا۔