پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم رہنما اصول (SOPs) جاری کیے ہیں۔
یہ اقدامات عوام کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لیے تیار رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
محفوظ پناہ گاہ تیار کریں
گھروں میں ایک محفوظ، بغیر کھڑکیوں والا کمرہ (مثلاً تہہ خانہ یا اندرونی کمرہ) ہنگامی پناہ گاہ کے طور پر مختص کریں۔
ہنگامی کٹ تیار رکھیں
ابتدائی طبی امداد کی اشیاء، ضروری ادویات، بوتل بند پانی، خراب نہ ہونے والی خوراک، ٹارچ، اضافی بیٹریاں اور پورٹیبل چارجرز پر مشتمل ہنگامی کٹ تیار رکھیں۔
وارننگ یا الارم کی صورت میں اقدامات
تمام لائٹس بند کریں تاکہ باہر سے آپ کا پتہ نہ چل سکے۔پُرسکون انداز میں اپنے گھروں کے اندر محفوظ جگہ پر منتقل ہوں۔دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور گیس کے کنیکشن بند کریں۔نیچے جانے کے لیے صرف سیڑھیوں کا استعمال کریں، لفٹ کا استعمال سے گریز کریں۔
انخلا کی صورت میں اقدامات
سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عمارت چھوڑیں۔ہنگامی کٹ، شناختی کارڈز، انشورنس اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لے جائیں۔بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن بند کر کے صرف سیڑھیوں سے باہر نکلیں۔
عمومی احتیاطی تدابیر
گھبراہٹ سے گریز کریں اور پُرسکون رویہ اپنائیں۔سرکاری اعلانات اور الرٹس سے باخبر رہیں۔اپنے ہمسایوں، بزرگوں اور مدد کے محتاج افراد کی مدد کریں۔حکومت پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔