راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ کیا گیا ہے، اور تمام ایمرجنسی سہولتیں مکمل طور پر فعال ہیں۔ عوام سے غیر ضروری طور پر اسپتال نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تمام ایمرجنسی سہولیات مکمل فعال ہیں اور ریسکیو ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔