کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقعے پر روانہ ہو گئی ہیں۔وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن کی ہدایت پر کوئٹہ کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔