یہ خوشیاں منانے والے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فٹ بال کا میچ ہو:فاطمہ بھٹو

یہ خوشیاں منانے والے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فٹ بال کا میچ ہو:فاطمہ بھٹو

پاکستانی مصنفہ اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی فاطمہ بھٹو نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی اداکاروں کی جانب سے جنگ پر خوشیاں منانے اور فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے اپنی ایکس (سابقہ ٹویٹر) پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی اداکاروں کی جانب سے یکساں نوعیت کی ٹویٹس کے ذریعے جنگ کی خوشی منانا ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کوئی فٹ بال میچ ہو، نہ کہ انسانی جانوں کا ضیاع اور تباہی۔فاطمہ بھٹو نے بھارتی اداکارہ کاجول کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر تنقید کی۔ کاجول نے اپنی افواج سے اظہارِ تشکر کیا تھا، جس پر فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ اس طرح کی ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منانا ناقابلِ تفریق ہے اور اس سے انسانیت کی تذلیل ہوتی ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 26 سیاح شہید ہوئے تھے۔

اس واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جس میں 31 پاکستانی شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل طیارے، ایک مگ-29، ایک ایس یو-30 اور ایک کومبیٹ ڈرون مار گرایا۔ اس کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔فاطمہ بھٹو کے اس ردعمل نے بھارتی اداکاروں کی جانب سے جنگ کی حمایت کرنے والے رویوں پر سوال اٹھایا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جنگ اور تشدد کو کسی بھی صورت میں خوشی یا فخر کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔