حادثات ڈی جی خان،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا،بہاولنگر ،گجرات ،چکوال اورحافظ آباد میں ہوئے،579افراد شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1140ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ٹریفک حادثات میں 10افراد جان کی بازی ہار گئے،، ڈی جی خان میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا،بہاولنگر، گجرات،چکوال اور حافظ آباد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 579افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔787معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت289متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد69حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 69 حادثات میں 72متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔