لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی کی زیرِ نگرانی پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں ترجمان ایدھی کے مطابق لاہور پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی خود سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور بحری آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں لاہور، قصور، جھنگ، چنیوٹ، سیالکوٹ ، وزیر آباد ، حافظ آباد ، سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں متحرک ہیں،جہاں ریسکیو بوٹس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایدھی غوطہ خور اور ایدھی رضا کار بھی مسلسل امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر سلاب زدگان میں کھانا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، ایدھی بحری ٹیم اور ایدھی رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ 12650 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاایدھی بحری ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن فی الحال جاری ہے اور ٹیمیں دن رات لوگوں کو بچانے اور انہیں خوراک و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی کی صورت میں ایدھی کنٹرول روم 115 پر رابطہ کریں۔