تمام سرکاری گاڑیوں پر قومی پرچم لگا کر ڈیوٹی کا آغاز کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا مادر وطن سے محبت و عقیدت کا اظہار، سی ٹی او کے حکم پرتمام سرکاری گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگا ڈیوٹی کا آغاز کیا گیا۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحیدکے مطابق گذشتہ روزٹریفک پولیس کے تمام افسران و سیکٹر کی گاڑیوں اور پٹرولنگ بائکس پر پاکستانی پرچم لگا کر ڈیوٹی کا آغاز کیا گیا۔سی ٹی اولاہورکے مطابق پاکستان ہماری بنیاد،پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان ھے اور وطن کی خاطر ہر طرح کی قربانی کیلئے تیارہے۔