یومِ پاکستان خبیرون ملک پاکستانیوں کا وطن سے محبت کا والہانہ اظہار

ہم دیارغیر میں مقیم ضرور مگر ہماری جذباتی وابستگی ہمیشہ پاکستان کے سا تھ ہے
 پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہماری  پہچان ہے:ڈاکٹر ماجد گوندل 
اسلام آباد(آئی این پی )یومِ پاکستان کی مناسبت سے اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیزسے اظہارمحبت کیا اورخصوصی پیغامات دئیے  ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ  میں مقیم  ڈاکٹر آصف سعید خان نے اپنے  پیغام میں کہا کہ ہم دیارغیر میں مقیم ضرور ہیں مگر ہماری جذباتی وابستگی ہمیشہ پاکستان کے سا تھ ہے۔آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر ماجد گوندل نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہماری  پہچان ہے۔ ہم دنیا کے جس خطے میں بھی مقیم ہوں، پاکستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم ایمن جعفری نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیوں سے ملک حاصل کیا