لاہور (کرائم رپورٹر) کیپٹن احمد مبین اور زاہد اکرم گوندل کی قیادت میں لاہور پولیس کے کھلاڑیوں نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کیپٹل سٹی پولیس نے سٹی ٹریفک پولیس کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ میں کیپٹل سٹی پولیس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے، جبکہ جواب میں سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے محمد ارسلان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 43 رنز بنائے اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی فٹنس اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔