فیصل آباد: 98 سنگین مقدمات میں ملوث 2 ڈاکو پولیس مقابلوں میں ہلاک

فیصل آباد: 98 سنگین مقدمات میں ملوث 2 ڈاکو پولیس مقابلوں میں ہلاک

فیصل آباد میں پولیس اور سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کی کارروائیوں کے دوران دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں میں دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ہوا جہاں پولیس کے مطابق 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ایک ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔دوسرا مقابلہ سمن آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 68 مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کامران عرف کامی ہلاک ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات درج تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقابلوں میں ان کے اہلکار محفوظ رہے، اور جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔