پینٹاگون کے مطابق واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب جنگی طیارے کا لینڈنگ ہک طیارہ بردار جہاز پر "کیبل وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں طیارہ قابو سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا۔
طیارے میں موجود دونوں پائلٹس نے بروقت ایجیکٹ ہو کر جان بچائی، جنہیں معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ 10 دنوں میں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے گرنے والا دوسرا ایف/اے-18 طیارہ ہے۔ اس سے قبل 28 اپریل کو ایک F/A-18E طیارہ ہینگر میں کھینچتے وقت بے قابو ہو کر سمندر میں جا گرا تھا۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ہر F/A-18F طیارے کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے اور لینڈنگ سسٹم کی ممکنہ خرابی یا دیگر تکنیکی عوامل جاننے کے لیے مکمل تحقیقات جاری ہیں۔