دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار

دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار

الاسکا: امریکہ کا جدید ترین ایف 35 فائٹر جیٹ منگل کے روز ایک تربیتی مشق کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

کینیڈا کے کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے بتایا کہ پائلٹ نے ایمرجنسی کی کال دینے کے بعد طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔اس حادثے میں طیارے کو خاصا نقصان پہنچا، اور ایئر فورس نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ایلسن ایئر فورس بیس فیئر بینکس سے تقریباً 25 میل دور واقع ہے اور یہاں 54 ایف 35 طیاروں کی میزبانی کی جاتی ہے۔ماضی میں بھی ایف 35 طیاروں کے حوالے سے حادثات پیش آ چکے ہیں، جن میں ایک حادثہ گزشتہ سال مئی میں نیو میکسیکو میں ہوا تھا، جبکہ ایک اور حادثہ اکتوبر میں جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا تھا۔