بہاولپور:بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید شہریوں کی نماز جنازہ ادا

بہاولپور(آن لائن)بہاولپوراور مرید کے میں بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ۔بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔