ہارون آباد:شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا، آر پی او بہاولپور کی شرکت

 ہارون آباد/(خصوصی رپورٹ) آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی تھانہ مروٹ کی حدود میں فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد بشیر کی نمازہ جنازہ میں شرکت، ترجمان پولیس پولیس انتظامیہ ،سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کے افراد نے شرکت کی، شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، آر پی او کی شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات ، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔