بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ:ہارون اختر

 پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا،معاون خصوصی 
 اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جارحیت پاکستان کی خودمختاری، علاقائی امن، اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ہے،بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ایک کھلی جارحیت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔اپنے ایک بیان میں ہارون اخترنے بھارت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دے رہی ہیں ا ور ہر سطح پر دفاع وطن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔