کراچی(آئی این پی ) وزیردخلہ سندھ ضیاء لنجار الحسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کراچی میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیردخلہ نے ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے تمام و سائل کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اوروارننگ سسٹم،شہری دفاع کیلئے شیلٹرزکے تعین اورانہیں فعال کیا جائے۔