ایل او سی کشیدہ صورتحال، خیبرپختونخوا کے شہروں میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

 پشاور(آئی این پی ) لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے ہنگامی بنیادوں پر انتباہی نظام کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 جدید الیکٹرک سائرن خرید کر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس کنٹرولرز کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔