جاپان : شدید بارش اور طوفانی ہواوں کی ہنگامی وارننگ جاری

 سب سے شدید خطرہ ہاچوجو جزیرہ کو لاحق ہے، جو ٹوکیو سے تقریبا 280 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے
ٹوکیو (یواین پی)جاپان کے محکمہ موسمیات نیٹوکیو کے جنوب میں واقع ایزو جزائر کے کچھ حصوں کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواوں کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے، کیونکہ طاقتور طوفان ہالونگ علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق محکمے نے کہا کہ سب سے شدید خطرہ ہاچوجو جزیرہ کو لاحق ہے، جو ٹوکیو سے تقریبا 280 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔