شہری واسا، ٹیپا، ریونیو سے متعلق مسائل حل کیلئیدفاتر کے چکر لگانے پر مجبور
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں شہریوں کی سہولت کیلئے متعارف کروایا گیا ڈیجیٹل فائل پراسیسنگ سسٹم فعال نہ ہو سکا۔سسٹم کو مو ثر بنانے کیلئے اسے اہم اداروں واسا، ٹیپا بورڈ آف ریونیو اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سے منسلک کرنے کا منصوبہ تو بنایا گیا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔اداروں کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ نہ ہونیپرفائلوں کی پراسیسنگ بدستور روایتی طریقہ کار کی محتاج ہیجس سے نا صرف وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو واسا، ٹیپااور ریونیو سے متعلقمسائل حل کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ ٹاو?ن پلاننگ اور ہاو?سنگ ونگ جیسے اہم شعبوں میں بنیادی کمپیوٹر سسٹمز ہی دستیاب نہیں اورجہاں سسٹمز موجود ہیں وہاں بھی پرانے اور ناکارہ ہو چکے ہیں، اپ گریڈیشن کا عمل شروع نہہوسکا۔ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھنے کے باوجود انٹرنیٹ کی رفتار اور انفراسٹرکچر میں بہتری نہ آنے سے دفاتر میں کام کی رفتار مزید متاثر ہو رہی ہے۔سسٹم سست روی کا شکار ہونے سے فائلوں کی ڈیجیٹل پراسیسنگ بھی طویل انتظار میں تبدیل ہو گئی۔ مو?ثر مانیٹرنگ سسٹم نہ ہونے سے افسروںاور عملے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور احتساب کا عمل کمزور دکھائی دیتا ہے