اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار

 فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن نے برازیل میں چھٹیوں پر آئے فوجی کیخلاف شکایت درج کرائی تھی

برازیلیا(آن لائن)برازیل کی ایک عدالت میں اسرائیل فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج ہونے پر اسرائیلی فوجی رات کے اندھیرے میں برازیل سے فرار ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے برازیل میں چھٹیوں پر آئے ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف یہ شکایت درج کرائی گئی ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی غزہ میں عام شہریوں کے گھر گرانے میں شامل تھا، اِس پر اسرائیلی فوجی کو عدالت نے تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں سفارتی معاملات میں کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔