لاہور (کرائم رپورٹر) ٹبی سٹی پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارروائی کرتے ہوئے کشادہ سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سیف اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پابندی کے باوجود رات کے پچھلے پہر ٹولیوں کی شکل میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کر رہا تھااطلاع ملنے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی حسنین رضا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیاپولیس نے ملزم کے زیرِ استعمال وہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی جو خاص طور پر ویلنگ کے لیے تیار کی گئی تھی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی حسنین رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ایس پی سٹی کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔