ویب ڈیسک: بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے، اور کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں 1872 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مارکیٹ میں بحالی کے رجحان کا مظہر ہے۔ماہرین کے مطابق، یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور مالیاتی پالیسی میں ممکنہ نرمی کی توقعات کا نتیجہ ہے۔