گزشتہ دنوں کے منفی رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ میں اپر سرکٹ لاک لگ گیا اور ٹریڈنگ کو عارضی طور پر ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 9,728 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,56,209 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 9,303 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 1,55,783 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔کے ایس ای 30 انڈیکس میں 6.7 فیصد اضافہ ہونے پر اسٹاک ایکسچینج کے قواعد کے مطابق کاروبار کو 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔
عالمی اثرات:
معاشی ماہرین کے مطابق، پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی:
ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج: تقریباً 1.2 فیصد اضافہ
جنوبی کوریا: 6.2 فیصد اضافہ
جاپان: 3.2 فیصد بہتری
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل منفی رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک مرحلے پر 9,780 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1,47,715 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس دوران کے ایس ای 30 انڈیکس میں 6.39 فیصد کمی ہوئی، جس کے باعث ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔