پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں ابتدائی طور پر 374 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 93,666 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 93,986 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ تاریخی سطح پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے مثبت رجحانات کی عکاس ہے۔