ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، لاہور کا موسم خوشگوار، ایئر کوالٹی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، لاہور کا موسم خوشگوار، ایئر کوالٹی خطرناک سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد/لاہور/کراچی (موسمیاتی رپورٹ) : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور
لاہور میں جمعرات کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں 30 سے 40 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔

موجودہ درجہ حرارت: 28 ڈگری سینٹی گریڈ
محسوس درجہ حرارت: 30 ڈگری
زیادہ سے زیادہ: 34 ڈگری، کم سے کم: 25 ڈگری
ہواؤں کی رفتار: 6 کلومیٹر فی گھنٹہ
تاہم اس خوشگوار موسم کے ساتھ لاہور کی فضا بدستور آلودہ رہی، اور شہر پاکستان کا سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا۔

مجموعی AQI: 191 (انتہائی غیر صحت بخش)
شاہراہ قائداعظم: 152
ڈی ایچ اے فیز 8: 172
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی: 189
عسکری 10: 191
کراچی
شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار رہی، اور موسم مرطوب اور گرم رہا۔

موجودہ درجہ حرارت: 31 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ: 37 ڈگری، کم سے کم: 30 ڈگری
ہواؤں کی رفتار: 13 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغربی سمت)
نمی کا تناسب: 65–75 فیصد
کراچی ایئر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے چھٹے آلودہ ترین شہر کے طور پر سامنے آیا، تاہم مجموعی فضائی معیار "تسلی بخش" رہا۔

AQI: 88 پرٹیکولیٹ میٹرز
اسلام آباد اور شمالی پنجاب
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

بارش: گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور کہیں کہیں موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان
متاثرہ علاقے: مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، خصوصاً:

متاثرہ علاقے: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، پشاور، باجوڑ، مردان، لکی مروت، بنوں، کرم
موسم: جزوی طور پر ابرآلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری
بلوچستان
بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متاثرہ علاقے: کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، نوشکی، قلعہ عبداللہ
سندھ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم:

بارش کا امکان: عمر کوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ، دادو
موسم: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
گلگت بلتستان و کشمیر
گلگت بلتستان: مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
کشمیر: تیز ہواؤں، گرج چمک، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی