مودی کے عزائم خاک میں ملائیں گے: ترجمان گلگت بلتستان حکومت

 گلگت (آئی این پی )ترجمان حکومت گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بھارتی میزائل حملے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بزدلانہ حملہ اس کی پست ذہنیت اورناکام عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مودی سرکار کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کے لیے متحد ہے اور دشمن کی کسی جارحیت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔گلگت بلتستان کے عوام اپنی سرزمین، حدود اور سالمیت کا مکمل دفاع کرنا جانتے ہیں۔