حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں، لیاقت بلوچ

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اچھا اقدام ،سیاست میں ٹھہرا ئوآئے گا، نائب امیر جماعت اسلامی 
لاہور(آئی این پی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا عوام کو ریلیف دلانے کیلئے دھرنا 6 روز سے جاری ہے، دھرنا پوری قوم کو مایوسی سے نکال کر قومی دھارے میں لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا اچھا اقدام سیاست میں ٹھہرا ئوآئے گا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں، تیل مصنوعات پر حکومت لیوی بھتہ خوری بند کرے۔