قوم فوج کے ساتھ مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائے:چودھری شجاعت

 بھارت کو بروقت اور موثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق  ہے:سربراہ ق لیگ
اسلا م آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری  شجاعت حسین  نے کہاہے  بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بروقت اور موثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائے گی۔