ملتان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ ، غلام مصطفیٰ ، مناہل، شکیلہ ، عنایہ، آمین ، لطیف ،نامعلوم شخص چل بسے
جاں بحق ہونیوالوں میں باپ ، بیٹی ، ماں اور بچی شامل ، ڈپٹی کمشنر کی زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
پاکپتن ،عارف والا ،(خصوصی رپورٹ ) عارفوالا میں 165 ای بی کے قریب ملتان روڈ پر مسافر کوسٹر اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں8افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے پاکپتن آنے والی مسافر کوسٹر سامنے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔۔ حادثے میں 50 سالہ غلام مصطفیٰ ان کی 8 سالہ بیٹی مناہل، 35 سالہ محمد عمران ، 30 سالہ شکیلہ ان کی 7 ماہ کی بیٹی عنایہ،، ایک نامعلوم شخص، 35 سالہ آمین اور 62 سالہ لطیف چل بسے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا طاہر خان اور تحصیلدار عارفوالا فیضان بھی فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے بعد ازاں دونوں افسران ٹی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ہیں اور زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت علاج معالجے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔