بھارت سے نہیں ڈرتے‘حملہ کرنیوالے دشمنوں کی آنکھیں نکال لیں گے پاکستانی شہریوں اور سکھوں کااتفاق

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں:اورنگزیب چودھری‘دشمن کے عزائم کو ہر طرح ناکام بنائیں گے:سید عارف
بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے:حسن گلزار‘پہلے بھی امتحان سے گزرچکے ہیں‘فیضان الحق‘حوصلے پست نہیں:محمد یامین
بھارت کو کوئی حق حاصل نہیں   وہ دہشت گردی کا لزام پاکستان پر لگائے:اندرجیت سنگھ’’روزنامہ حریف ‘‘ کے سروے میں گفتگو

لاہور (سروے:شہزاد راجپوت) بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہوگیا۔پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز وطن عزیز کے لیے ایک اور عظیم کامیابی کا دن ثابت ہوا۔ دشمن کی جانب سے کی گئی جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کا ایسا منہ توڑ جواب دیا گیا کہ دشمن کو پتھر کا جواب اینٹ سے ملا۔ دشمن کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی۔ جس پر پاکستان ایئر فورس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ اس کے جنگی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ فضا میں گونجتے "اللہ اکبر" کے نعروں نے نہ صرف دشمن کے حوصلے پست کیے بلکہ پوری قوم کے دلوں کو گرمادیا۔شہریوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا۔ سڑکوں پر لوگ قومی پرچم اٹھائے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔ ہر چہرہ فخر اور اعتماد سے دمک رہا تھا۔پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھی بھارت کے جھوٹے بیانیے کا بھرپور جواب دیا اور اپنے محافظوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بھارت جارحیت کے حوالے سے پاکستانی عوام نے ’’حریف ‘‘سروے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اورنگزیب چودھری نے کہا کہ پاکستانی افواج اور عوام مودی کے ہتھکنڈوں سے ہزگز نہ گھبرائے ہیں اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔سید عارف نے کہا  دشمن کے عزائم کو ہر طرح ناکام بنائیں گے۔پاک فوج دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔فیضان الحق نے اپنے خیالات کا اظہار علامہ اقبال کی شاعری سے کچھ یوں کیا  باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم سو بار کر چکا ہے تو امتحان ہمارا۔حسن گلزار نے کا کہنا تھا  پاکستانی عوام بھارتی حملوں سے نہیں ڈرتی ۔ہم سب یک آواز ہو کر پاکستان کی افواج سے پر زور اپیل کرتے ہیں  بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک ہمارے پیارے وطن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔محمد بن یامین نے کہا  بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔جس کی پر زور مذمت کر تے ہیں۔پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں پڑے ہیں۔ہماری افواج اور عوام بلند حوصلوں کی مالک ہے انشاء اللہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد پاکستانی افواج بھارت سے بدلہ لے گی۔ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا  پاکستانی عوام ایک ہے اوردھرتی ماں کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اندر جیت سنگھ نے کہا  بھارت کو کوئی حق حاصل نہیں ہے  وہ دہشت گردی کا لزام پاکستان پر لگائے۔بھارت اپنی کمزوری کو چھپانے کے لیے پہلگام واقعہ میں قتل و غارت کا ذمہ دار پاکستان قرار دے رہی ہے جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔