خاوند نے بیوی کی آنکھیں نکال کر تیزاب پھینک دیا

 ڈیرہ میانوال رانجھا میں انسانیت سوز واقعہ،متاثرہ خاتون کی حالت نازک،ہسپتال منتقل
منڈی بہاؤالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے ڈیرہ میانوال رانجھا میں انسانیت سوز واقعہ، خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کی آنکھیں نکال کر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق خاوند نے تیز دھار آلہ سے بیوی کی دونوں آنکھیں نکالیں، متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے خاوند کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بیوی فاریہ بی بی کو مرضی سے بیٹی کا رشتہ دینے پر شدید زخمی کیا۔