شاہد آفریدی کس بولر سے ڈرتے تھے؟ سابق کپتان کا انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور شاہدآفردی کس بولر سے ڈرتے تھے سالوں بعد انھوں نے انکشاف کردیا۔شاہدآفریدی جن کی بیٹنگ کی ایک دنیا دیوانی تھی، وہ بھلے چند گیندوں کے لیے کریز پر  آئیں یا لمبا وقت گزاریں شائقین ان کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میںآتے تھے، اب انھوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین گیند باز کا نام بتایا ہے جس کا سامنا انھیں مشکل ترین لگتا تھا۔سابق جارح مزاج بیٹر نے دنیا کے چند بہترین بولرز میں سے ایک گلین میک گرا کو مشکل ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے دوران  آسٹریلوی بولر کو کھیلنا کافی مشکل رہا۔نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انھوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلین میک گرا نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔