کار ، موٹر سائیکل میں ٹکر، 4 افراد ہلاک

ڈونگہ بونگہ کے قریب غلام قادر،نیازاں ،امیراں،زلیخا نے دم توڑ دیا،مرنیوالے فورٹ عباس سے چک کھاٹاں جارہے تھے، کارڈرائیور فرار

ہارون آباد(خصوصی رپورٹ)ڈونگہ بونگہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے غلام قادر، نیازاں بی بی ، امیراں بی بی اور زلیخاں بی بی فورٹ عباس سے چک کھاٹاں آرہے تھے۔