کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 2 نوجوان جاں بحق

کار ڈرائیور موقع سے فرار ،لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا
سرگودھا(خصوصی رپورٹ ) خوشاب روڈ پر دریائے جہلم کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،بتایا جاتا ہے کہ خوشاب روڈ دریائے جہلم شاہ پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث 2 نوجوان جاں ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 29 سالہ اکرام آ اور 31 سالہ عامر شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ کولووال سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ شاہ پور صدر کی حدود میں پیش آیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔