5مختلف فلائٹس سے مسافر اپنے سامان میں یہ اشیا سمگل کر کے لا رہے تھے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ سے کسٹمز حکام نے 5مختلف فلائٹس سے کروڑوں مالیت کی زعفران اور غیرملکی ادویات کی کھیپ پکڑلی جو مسافر اپنے سامان کی مد میں سمگل کر کے لا رہے تھے۔پانچوں فلائٹس مشرق وسطیٰ کے ملکوں سیپہنچی تھیں جن میں سے دو پی آئی اے کی تھیں۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس پر مسافروں کا سامان چیک کرنے پر پتہ چلاکہ زعفران اور غیرملکی ادویات منصوبہ بندی کے تحت سمگل کی جا رہی تھیں۔ غیرقانونی طریقے سے لائی گئی ساری کھیپ کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز آصف نواز نے بتایا کہ مسافروں سے برآمد ہونیوالی زعفران اور امپورٹڈ ادویات غیرقانونی آئٹمز نہیں لیکن چونکہ زعفران بہت قیمتی چیز ہیاسلئے اس کو درآمد کرنے کی بجائے سامان کے ساتھ زیادہ مقدار میں لانا غیرقانونی اقدامات کے زمرے میں آتا ہے۔ ان مسافروں کیخلاف کارروائی بارے انکا کہنا تھا کہ عام طور پر قانونی کارروائی نہیں ہوتی،بس سامان ہی ضبط ہوتا ہے، ہاں اگر کوئی ممنوعہ چیز ہو تو پھر قانونی کارروائی ہوتی ہے۔