اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران اور ان کے شوہر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایک ساتھ بیٹھے تو دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، عالیہ کامران نے جب ترمیم پیش کی تو کامران مرتضیٰ نے بھی اس میں حصہ ڈالا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ازراہ تفنن کہا آپ تو بس سر ہلاتے جائیں، مجھے سب کچھ سمجھ آ جاتا ہے، کامران مرتضیٰ نے جواباً کہا مجھے کہا گیا کہ ادھر بیٹھ جائیں اور میں بیٹھ گیا ورنہ میں نے تو آگے بیٹھنا تھا۔ سپیکر نے پھر مسکراتے ہوئے کہا اللہ سب کو اتنا ہی فرمانبردار بنائے ، جس پر ایوان کشت زعفران بن گیا۔