بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل

کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر رضوان نے فائئرنگ کرکے نبیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل ہوگیابتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران بڑے بھائی رضوان نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی نبیل کو قتل کر دیا ملزم رضوان موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق بڑے بھائی رضوان نے ریپٹر کیساتھ گولیاں مار کر چھوٹے بھائی محمد نبیل کو قتل کیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔دونوں بھائیوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہواواقعہ کی مزیدقانونی کارروائی جاری ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا