تیزی سے بدلتی دنیا کے ساتھ ہمیں بھی خود کو تبدیل کرنا ہو گا: یوسف رضا گیلانی

تیزی سے بدلتی دنیا کے ساتھ ہمیں بھی خود کو تبدیل کرنا ہو گا: یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مارگلہ ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ہمیں خود کو بدلنا ہوگا۔

 انہوں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی بصیرت اور دانش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے پیش نظر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔یوسف رضا گیلانی نے فلسطین میں جاری نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدم عالمگیریت کی وجہ سے دنیا میں نئے اتحاد بن رہے ہیں، جو اقوام متحدہ اور عالمی تجارتی تنظیم (WTO) جیسے اداروں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں عدل سے بھرپور معاشرہ قائم کرنا ہے، جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی ترقی ہو اور سیاسی استحکام ہو۔