تھلاپتی وجے کی افطار پارٹی: روزہ رکھ کر مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کی

تھلاپتی وجے کی افطار پارٹی: روزہ رکھ کر مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کی

جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مہینے میں ایک شاندار افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ٹوپی پہن کر نماز میں شرکت کی۔

7 مارچ کو چنئی میں منعقد ہونے والی اس افطار پارٹی میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تھلاپتی وجے نے چنئی کے رویاپیٹہ میں واقع YMCA گراؤنڈز پر اس گرانڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے کے باوجود مسلمانوں کی طرح سفید لباس اور سر پر نماز کی ٹوپی پہنی۔ اس موقع پر انہوں نے روزہ داروں کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کی اور افطار کیا۔انہوں نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز بھی پڑھی۔ تقریب میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے نماز کی امامت کی۔

تھلاپتی وجے کی نماز پڑھتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ان کے رواداری اور یکجہتی کے جذبے کو سراہا گیا۔اس کے علاوہ، تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت تمل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) نے 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لیے کام شروع کر دیا ہے، اور انہیں حال ہی میں 'Y' اسکیل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔