برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کر لیے

برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کر لیے

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر لیے

حکومت نے ماہ رمضان کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی تھی، لیکن اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھائی جارہی ہیں۔ منڈی میں بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے کا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی طرح، شہر میں صافی گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے باوجود مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام نہیں آ سکا۔