ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق حملہ سحری کے وقت کیا گیا، جب دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس کی طرف سے فوری جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فوری کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔