ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی تھیں کہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر اداکارہ نے فوری طور پر ردعمل دیا اور ان افواہوں کی تردید کر دی۔نیلم منیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بے حد محبت کرتی ہیں اور وہ اس سے دستبردار نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، "مجھ سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اس لیے میں خود ان غلط افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں پھیلنے سے روکنا چاہتی ہوں۔ جی ہاں، میری شادی ہو چکی ہے، اور نہیں، میں شوبز نہیں چھوڑ رہی۔"
اداکارہ نے مزید کہا، "اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کیسے چھوڑ سکتی ہوں جس سے مجھے بے حد پیار ہے۔ خدا آپ کا بھلا کرے۔"نیلم منیر کا یہ پیغام ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا، کیونکہ وہ ان کی اداکاری کی دلی مداح ہیں اور ہمیشہ ان کی نئے پروجیکٹس کا انتظار کرتے ہیں۔