نیلم منیر نے شادی کے بعد فینز کے ساتھ خوشی شیئر کی، نئی ویڈیو وائرل

نیلم منیر نے شادی کے بعد فینز کے ساتھ خوشی شیئر کی، نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اپنی زندگی کے خاص لمحات سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 حالیہ طور پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں اور اپنے فینز کو یہ خوشخبری دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، نیلم منیر نے رواں سال 3 جنوری کو اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے شادی کرنے کی تصدیق کی۔ ان کی شادی کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور فینز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔نیلم منیر نے اپنی شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے شادی کی ہے، لیکن وہ شوبز کو نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ ان کا شوق اور جذبہ ہے۔اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’ہیئر آئل‘ کی پروموشن کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 3 ماہ پہلے ان کی کزن نے یہ ہیئر آئل تحفے میں دیا تھا، اور وہ اس کا استعمال کر کے بہت خوش ہیں۔ نیلم منیر نے اس ویڈیو میں اس آئل کی خصوصیات بتاتے ہوئے اسے اپنے فینز کے لیے بھی تجویز کیا۔