واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2اپریل تک موخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے۔صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک موخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں۔