لاہور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بیان پاک سعودی عرب تعلقات پر شب خون ہے۔قرارداد میں سعودی عرب اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف بشری بی بی کے بیان پر انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔