31مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی

 اسلام آباد(آ ئی این پی )وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ، جس کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ(بروز پیر)  سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، پنجاب میں بھی 31مارچ سے2اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کردیا