گلگت بلتستان، اتحادی حکومت، فارمولا تیار
دونوں جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم طرز کا ہوگا ، وزیر اعلیٰ سب سے زیادہ 10 نشستیں جیتنے والی جماعت پیپلز پارٹی کا ہوگا، گورنر ن لیگ کا بنے گا، اب تک 7آزاد امیدوار کامیاب ہو چکے
گلگت بلتستان( مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان میںاتحادی حکومت کافارمولا تیار ہو گیاگلگت بلتستان (جی بی) میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی حکومت بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 10 نشستیں جیت لیںذرائع کے مطابق جی بی میں پی پی پی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہو گا ۔ذرائع کے مطابق حالیہ الیکشن میں کامیابی کی بدولت وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی اور گورنر مسلم لیگ ن کا ہوسکتا ہے جبکہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا 40 اور 60 ہوگا۔اس سے قبل ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ موجود تھے۔ملاقات میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور راجا پرویز اشرف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔دوسری طرف گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سب سے زیادہ 10 نشستیں جیت لیں۔اب تک 24 میں سے 22 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں، جس میں 4 سیٹوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن)، 1 پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور 7 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔