شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے مستقل طور پر باہر، پی سی بی کا فیصلہ

شاہین آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے مستقل طور پر باہر، پی سی بی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم فیصلے کے تحت ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس فیصلے کے مطابق، شاہین آفریدی اب آئندہ ٹیسٹ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ ان کی خدمات وائٹ بال کی کرکٹ میں جاری رہیں گی۔ذرائع کے مطابق، لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، جن میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے اور 27 کھلاڑی ون ڈے اور ٹی20 کیمپ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ وائٹ بال کا کیمپ 18 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ ریڈ بال کے کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ممکنہ کیمپ 15 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ٹیم کے تھنک ٹینک کے مطابق، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، مگر انہیں 27 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جہاں وہ 15 جون کو رپورٹ کریں گے۔

26 سالہ شاہین آفریدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں کیا تھا، اور ان کا آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 34 میچز میں 126 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں ان کی ٹیسٹ فارم اور بولنگ کی رفتار میں کمی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے، اور ساتھ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو بھی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔