جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک میونخ پر فلائٹ آپریشن متاثر

جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک میونخ پر فلائٹ آپریشن متاثر

جرمنی کے شہر یونخ کے ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور میں دھوئیں کی بو محسوس ہونے کے بعد اتوار کی شام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں، جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا۔

ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق کنٹرول ٹاور میں دھوئیں کی بو آنے پر احتیاطی اقدام کے طور پر عملے کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کسی قسم کی آگ یا واضح دھواں نہیں پایا گیا، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت مکمل انخلا کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لیے معطل رہی تاکہ صورتحال کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کنٹرول ٹاور میں کسی بڑے حادثے یا آگ کے شواہد نہیں ملے، تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور حفاظتی کلیئرنس کے بعد فضائی آپریشن بتدریج بحال کیا جا رہا ہے۔